19 ستمبر ، 2016
اداکارہ سوہا علی خان اور ان کے اداکار شوہر کنال کیمو نے جلد ہی اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی پہچان اچھا مواد ہوگی، سوہال علی خان کی پہلی پروڈکشن بائیو پک ہوگی۔
سوہا علی خان نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم اپنی پروڈکشن کمپنی کھول رہے ہیں جس کا نام رینیگیٹ فلمز ہے، ہم دونوں مل کر فلمیں پرڈیوس کریں گے،ہم دوسروں کے ساتھ مل کر بھی فلمیں بنائیں گے جب ہمیں اپنے تخلیقی آئیڈیاز کیلئے ضرورت محسوس ہوگی۔
پہلی فلم جو ہم کو پروڈیوس کررہے ہیں وہ ایک بائیوپک ہے، یہ زندہ شخصیت کی زندگی پر مبنی ہے، یہ کسی اداکار یا کھلاڑی کی زندگی پر نہیں ہے۔تاہم فی الحال سوہا علی خان کا اپنی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اس فلم میں کام نہیں کررہی، پروڈکشن کمپنی کھولنے کا آئیڈیا صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا آزمانے کیلئے ہے،ہم نے کمپنی اس لئے نہیں کھولی کہ فلموں میں خود کام کریں،یہ آئیڈیا صرف اچھے کام کی تلاش کیلئے ہے۔
بائیوپک کیلئے ابھی ڈائریکٹر اور کاسٹ کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔امید ہے کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی، سوہا علی خان فلم 31 اکتوبر میں ویرداس کے ساتھ نظر آئیں گی، فلم کا موضوع بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھ کمیونٹی کیلئے پیدا ہونے والے حالات ہیں۔
07:38:03