دنیا
12 جنوری ، 2012

امریکا سے سفارتکار کا اخراج: وینزویلا کا اظہار مذمت

کراکس…وینزویلا نے امریکا سے اپنے سفارتکار کے اخراج کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکا میامی میں تعینات وینزویلا کے قونصلر جنرل کو امریکا سے نکال دیا گیا تھا۔ ان پر امریکا میں سائبر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے گزشتہ روز امریکی اقدام کی شدید مذمت کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا حالیہ اقدام قابل مذمت اور اشتعال انگیز ہے۔

مزید خبریں :