کاروبار
18 جون ، 2012

توانائی کمیٹی اجلاس: سندھ سے بجلی کے واجبات کی وصولی کیلئے ذیلی کمیٹی قائم

توانائی کمیٹی اجلاس: سندھ سے بجلی کے واجبات کی وصولی کیلئے ذیلی کمیٹی قائم

اسلام آباد … کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سندھ سے بجلی کے واجبات کی وصولی کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کردی، کے ای ایس سی کیلئے 10 کروڑ مکعب فٹ گیس کی فراہمی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق پاور پلانٹ کو 20 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرد گئی ہے جس سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کے ای ایس سی کیلئے 10 کروڑ مکعب فٹ گیس کی فراہمی پر غور شروع کردیا گیا جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کیلئے 400 میگا واٹ بجلی گیس سے بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ سے بجلی کے واجبات کی وصولی کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار اور وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :