پاکستان
18 جون ، 2012

آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکا خود کش تھا، سی سی پی او کوئٹہ

آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکا خود کش تھا، سی سی پی او کوئٹہ

کوئٹہ … سی سی پی او کوئٹہ نے آج صبح یونیورسٹی بس کے قریب ہونے والے دھماکے کو خود کش قرار دیا ہے۔ سی سی پی او کوئٹہ نے کہا ہے کہ کچھ شواہد ملے ہیں جن سے لگتا ہے کہ آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔ واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کے قریب بم دھماکے میں 5 طلبہ جاں بحق جبکہ 4 پولیس اہلکاروں اور طالبات سمیت سمیت 70 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :