پاکستان
18 جون ، 2012

ریلوے حکام کا لاہور ڈویژن کی لوکل ٹرینیں کل سے بند کرنے کا اعلان

ریلوے حکام کا لاہور ڈویژن کی لوکل ٹرینیں کل سے بند کرنے کا اعلان

لاہور … ریلوے حکام نے گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں مظاہرین کے ہاتھوں ٹرین جلائے جانے کے واقعے پر لاہور ڈویژن میں چلنے والی تمام لوکل ٹرینیں کل سے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق لاہور ڈویژن میں چلنے والی تمام لوکل ٹرینیں کل سے بند رہیں گی، مسافروں کے جان و مال اور املاک کے تحفظ کے لئے انتظامیہ سے مدد مانگی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تحفظ ملنے تک لاہور ڈویژن میں لوکل ٹرینیں بند رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ڈویژن میں بند کی گئی لوکل ٹرینوں کی تعداد 25 سے زائد ہے۔

مزید خبریں :