28 ستمبر ، 2016
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور فلم ’’دی آٹوپسی آف جین ڈو ‘‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
اینڈری اوریڈل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2 ایسے تفتیش کاروں کے گرد گھوم رہی ہے، جو پراسرارطور پر قتل ہونے والی ایک خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں ایمیلے ہرچ،برین کاکس،اوپہیلیا لووی بونڈ،مائیکل میک الہیٹن اور جین پیری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔روری ایٹکن اور فریڈ برگر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 21دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔