پاکستان
19 جون ، 2012

پنجاب، احتجاج، توڑپھوڑ کے الزام میں 4ہزار افراد کیخلاف مقدمات

پنجاب، احتجاج، توڑپھوڑ کے الزام میں 4ہزار افراد کیخلاف مقدمات

لاہور… پنجاب بھر میں گذشتہ روز لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور لوٹ مار کے الزام میں 4ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ونیکے تارڑ میں واپڈا آفس میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے الزام میں تھانہ ونیکے تارڑ میں ایک ہزار دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، تھانہ فرید نگر پولیس نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں شریک 70 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح جلال پور بھٹیاں میں ایکسیئن واپڈا کے دفتر پر دھاوا بولنے اور فرنیچر کو نذر آتش کرنے پر 1013 افراد کے خالف مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف گزشتہ روز احتجاج کرنے والے ایک ہزار سے زائد مظاہرین کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کے خلاف چوری ،لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے بینکوں ، سی این جی اسٹشینوں اور دکانوں پر حملے اور لوٹ مار کی تھی۔ فیصل آباد میں یہ مقدمات پیپلز کالونی،مدینہ ٹاوٴن اور منصورہ آباد تھانوں درج کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :