19 جون ، 2012
لاہور… گزشتہ روزکامونکی کے قریب باوٴ ٹرین جلائے جانے کے واقعے کیخلاف ریلوے حکام نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرا دیاہے۔ ریلوے حکام کے مطابق باوٴ ٹرین جلانے والے 7سے 8ہزار مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 15پر فون کر کے بار بار مدد مانگی گئی لیکن ضلعی انتظامیہ نے کوئی مدد نہ کی۔