دنیا
30 ستمبر ، 2016

افغانستان تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف ہے،افغان سفیر

افغانستان تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف ہے،افغان سفیر

بھارت میں افغان سفیر ڈاکٹر محمد ابدالی کا کہنا ہے کہ افغانستان تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف ہے اور ان میں کوئی امتیازنہیں کرتا، اس موقع پر افغان سفیر نے بھارتی وزیراعظم کی چاپلوسی کرتے ہوئےبھارت کی مبینہ انسداد دہشتگردی اقدامات کو بھی سراہا۔

افغان سفیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے جنگ کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مبینہ سنجیدہ اقدامات کوسراہا جانا چاہیے ،اس موقع پر انھوں نے خطے کے دیگر ممالک کو بھی اپنی ہی طرح بھارت کی چاپلوسی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

افغانستا ن میں بھارت کے سرکاری دہشتگردوں کو پالنے والے افغانستان کے سفیر نے مزید کہا کہ افغانستان تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف ہے اور ان میں کوئی امتیاز نہیں کرتا، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں جہاں کہیں بھی ہوں انکے خلاف سخت کارروائیاں ہونی چاہئیں۔

 

مزید خبریں :