30 ستمبر ، 2016
ترک حکومت نے بغاوت اور دہشتگردی کے فروغ کے الزام میں 20 ٹیلی وژن اور ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق ترک حکومت نے یہ اقدام پندرہ جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ ایمرجنسی کے تحت کیا ہے۔ پابندی کا شکار نشریاتی اداروں پر دہشت گردی اور بغاوت کا پروپیگنڈہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
بیشتر بند کئے جانے والے چینلز کردوں کی نمائندگی کرتے تھے جو کرد علاقوں میں جاری فوجی آپریشنز کی کوریج میں مصروف تھے۔