02 اکتوبر ، 2016
اظہر علی کی قیادت میں مسلسل تین ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لئے فیورٹ ہے۔گذشتہ ایک سال میں پاکستان کو 3سیریز میں شکست ہوئی ہے۔
اتوار کو شارجہ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ ہورہا ہے۔سیریز میں پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹی ٹوئینٹی میچوں کے بعد پہلے ون ڈے میں 111رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔
اظہر علی کی کپتانی میں پاکستان کوانگلینڈ نے امارات میں تین ایک،نیوزی لینڈ نے اپنی سر زمین پر دو صفر اور گذشتہ ماہ انگلینڈ نے چار ایک سے شکست دی تھی۔پاکستان نے 2013میں ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں تین ایک سے شکست دی تھی۔