شہر شہر
05 اکتوبر ، 2016

شیخوپورہ : فیکٹری بوائلر پھٹنے سے 3مزدور زخمی

شیخوپورہ : فیکٹری بوائلر پھٹنے سے 3مزدور زخمی

 

میاں محمد عابد...شیخوپورہ کے علاقے منصورہ آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔شیخوپورہ میں لاہور روڈ کے علاقے منصورہ آباد میں ایک کاٹن فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا ۔

نتیجے میں 3 مزدور زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 35 سالہ نسیم،34 سالہ عمر دراز اور اکرم شامل ہیں۔ زخمیوں کوفوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فیکٹری مزدروں نے الزام عائد کیا کہ بوائلر کی ایک سال سے صفائی نہیں کروائی گئی تھی ،جس کے باعث وہ پھٹ گیا تھا۔

مزید خبریں :