کھیل
19 جون ، 2012

سلو اوورریٹ:کپتان مصباح الحق پہلے ٹیسٹ کے لیے معطل

سلو اوورریٹ:کپتان مصباح الحق پہلے ٹیسٹ کے لیے معطل

دبئی… پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک ٹیسٹ کے لیے معطل ہوگئے ہیں،معلوم ہوا ہے کہ سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں سلواوورریٹ کی وجہ سے مصباح الحق کومعطل کیاگیا ہے۔ اس فیصلے کی رو سے اب مصباح الحق گال ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف آخری ون ڈے میں مقررہ وقت میں 3اوورز کم کروائے تھے۔سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر بھی میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :