خصوصی رپورٹس
10 اکتوبر ، 2016

ٹرمپ کا انٹرویو کرنے والا ٹی وی شو کا میزبان بلی بش معطل

ٹرمپ کا انٹرویو کرنے والا ٹی وی شو کا میزبان بلی بش معطل

امریکی ٹی وی چینل این بی سی نے2005ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کرنے والے میزبان بلی بش کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا ہے۔ ٹی وی شو کے دوران ٹرمپ نے خواتین سے متعلق نازیبا گفت گو کی تھی۔

پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ کسی صورت برداشت نہیں کیے جاسکتے۔

انہوں نے بلی بش کی زبان اور رویے کو ناقابل قبول قراردیا اور کہا اس کی کسی طرح حمایت نہیں کی جاسکتی۔

ٹیپ سامنے آنے کے بعد سے بلی بش کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔ ایک خاتون نے غصے سے بھرپور جذبات کی 5 ہزار سے زیادہ افراد نے حمایت کی تھی۔

بلی بش نے خواتین سے متعلق نازیبا رویے پر جمعے کو معافی مانگی تھی۔

مزید خبریں :