دنیا
11 اکتوبر ، 2016

کشیدگی برقرار،سری نگرسمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ کرفیو

کشیدگی برقرار،سری نگرسمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ کرفیو

 

مقبوضہ کشمیر میں 95 روز بعد بھی کشیدگی برقرار ہے،سری نگر اور مقبوضہ وادی کے دیگر شہروں میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ ہے جبکہ لال چوک سیل کردیا گیا، قابض سیکورٹی فورسز نے محرم کے جلوس نکالنے سے روک دیا۔

مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی بحال نہ ہوسکے، بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے،کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر کے متعدد علاقوں میں نقل وحرکت پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کی پیلٹ گن کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 12 سالہ کشمیر ی بچے کی ہلاکت کی خلاف آج بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،جسے روکنے کیلئے بزدل انتظامیہ نے سری نگر میں مختلف پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے۔

مزید خبریں :