11 اکتوبر ، 2016
چین نے پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کے بھارتی فیصلے کو نامعقول قرار دے دیا،بھارتی فیصلہ پاک بھارت باہمی تعلقات کیلئے دھچکا ثابت ہوگا۔
چینی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں چینی ریسرچ فیلو ہو ژیونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ سرد جنگ کی ذہنیت کا عکاس ہے ،اس فیصلے سے صرف مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے لوگوں میں نفرتیں بڑھیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے بھارت کے فیصلے سے چین بھارت اور پاکستان کے تعلقات اور پیچیدہ ہوں گے،کشمیر کے معاملے کا پرامن حل چین کے مفاد میں ہے۔
ان کا اڑی واقعے پرکہناتھاکہ واقعے کی اب تک جامع تحقیقات نہیں ہوئی ،اور شواہد سے ثابت نہیں ہوتا کہ اڑی واقعے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے چند روز قبل پاک بھارت کے 3ہزار کلو میٹر سے زائد کے سرحدی علاقے کو دسمبر 2018ء تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔