16 اکتوبر ، 2016
اسپیکر سندھ اسمبلی اوررہنما پیپلز پارٹی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ آج کی ریلی بہت بڑی اور تاریخی ہوگی ،آج ہی کے دن ہمارے 200کے قریب کارکن شہید ہوئے تھے ۔
ریلی میں شرکت کیلئے بلاول ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز کی تحقیقات کےنتیجے میں ذمےداروں کو سزا ملے گی ،واقعے کےذمےداروں کومقدمے میں شامل کرنا چاہئے۔