انٹرٹینمنٹ
20 جون ، 2012

کرینہ کپور کا عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام سے انکار

کرینہ کپور کا عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام سے انکار

ممبئی…این جی ٹی… ہالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے عمران ہاشمی کے ساتھ بڑے بینر تلے بننے والی فلم میں کام سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون کو کرینہ کی جگہ لے لیا گیا۔ ہدایت کار کرن جوہر پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ ایک فلم بنانے جا رہے ہیں جس کا نام ابھی حتمی نہیں ہوا۔ فلم میں ہیرو عمران ہاشمی کو لیا گیا ہے جبکہ ہیروئن کے لئے کرینہ سے بات کی گئی تھی تاہم کرینہ نے پہلے رضا مندی ظاہر کرنے کے بعد یہ کہہ کر فلم سے انکار کردیا کہ وہ عمران ہاشمی کے ساتھ خود کو ”آرام دہ“ محسوس نہیں کررہی۔ کرینہ کے انکار کے بعد کرن جوہر نے دپیکا سے رابطہ کیا جس سے فلم کے مضبوط سکرپٹ اور ہیروئن کے گرد گھومنے والی کہانی کو دیکھتے ہوئے بلاتامل ہاں کردی۔ دپیکا فلم ”ایس ٹو“ کی عکسبندی کیلئے ترکی میں تھی جب کرن جوہر نے اس کو آفر کی۔ ذرائع کے مطابق دپیکا آفر لے کر بے حد خوش ہوئی کیونکہ کرن کی فلم میں کام کرنا اس کا خواب تھا۔ کرن کے مطابق کرینہ نے اسے کہا ہے کہ وہ کردار سے خوش نہ تھی اور دوسرا اکتوبر میں اس کی شادی کی مصروفیت ہوگی جس میں فلم کی عکسبندی شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں :