کھیل
19 اکتوبر ، 2016

سلمان بٹ کی سلیکشن کیلئےکلیئرنس موجود ہے، انضمام

سلمان بٹ کی سلیکشن کیلئےکلیئرنس موجود ہے، انضمام

قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی کلیئرنس ہے، مگر ابھی وہ پوری طرح ردھم میں نہیں آئے ہیں ۔تقریباً ایک سال تک ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر پھر فیصلہ کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں میزبان سید یحییٰ حسینی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل پر اب کوئی پابندی نہیں ، یہ دونوں ہمارے مستقبل کے پلان کا حصہ ہیں۔

شاہد آفریدی کو آخری میچ دینے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔ انضمام الحق کا خصوصی انٹرویو آج شام ساڑھے پانچ بجے جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :