19 اکتوبر ، 2016
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا ل عزیز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بتائیں کہ انہوں نے خیبرپختونخوا میں جنرل حامد کو حساب کیوں نہیں دیا،عمران خان بتائیں کہ خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن نے کن کیسز پر ہاتھ ڈالا تھا۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگرعمران خان نے چندےکےپیسے سے بیرون ملک سرمایہ کاری نہیں کی ہےتوگھبرائیں نہیں۔
دانیال عزیز نے مزید کہا کہ عمران خان دوبارہ سے 35 پنکچر والا بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں،خودتو 300کنال کے محل میں رہ رہے ہیں اور دوسروں کو بے وقوف بناتے ہیں ۔
اس موقع پر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بادشاہ کہنے والے خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں، اداروں کو دھمکی آمیز حکم دے رہے ہیں کہ 2تاریخ سے پہلے فیصلہ دیں، کون سا ملک ہے جہاں اپوزیشن اداروں کو نہ مانے، سڑکوں پر سر پھاڑ کر فیصلہ لے۔