20 اکتوبر ، 2016
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے انفلیشن مانیٹر کے مطابق ملک کے پانچ بڑے شہروں میں کوئٹہ ملک کا مہنگا ترین شہر رہا جب کہ لاہور اور پشاور پانچ شہروں میں سستے ترین شہر ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ستمبر کے انفلیشن مانیٹر کے مطابق ملک کے پانچ بڑے شہروں میں مہنگائی میں اضافے کی شرح9 اعشاریہ 3 فیصد رہی ، ملک کے پانچ بڑے شہروں میں کوئٹہ میں مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ چار فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک کی انفلیشن مانیٹر کے مطابق اسلام آباد میں 8 اعشاریہ تین فیصد، کراچی میں4 اعشاریہ 3 فیصد جبکہ لاہور اور پشاور میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2 فیصد رہی۔