Geo News
Geo News

شہر شہر
23 اکتوبر ، 2016

صوبے کی 8جیلو ں کے سپریڈنٹنٹ تبدیل، نوٹفکیشن جاری

صوبے کی 8جیلو ں کے سپریڈنٹنٹ تبدیل، نوٹفکیشن جاری

زاہد حسین...آئی جی جیل خانہ کے نوٹفکیشن کے مطابق صوبے کی 8جیلو ں کے سپریڈنٹنٹ تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ نوٹفکیشن کے مطابق کیمپ جیل کے سپریڈنٹنٹ شہرام توقیر خان کو بہاولپور جیل میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

کوٹ لکھپت کے جیل سپریڈنٹنٹ اسد جاوید وڑائچ کو کیمپ جیل لاہور، قصور جیل کے سپریڈنٹنٹ چوہدری اعجاز اصغر کو کوٹ لکھپت جیل لاہور، فارق لودھی کو پاکپتن سے قصور جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔

کامران انجم کو گوجرانوالہ سے ساہیوال جیل، امتیاز بھلی کو بہاولپور سے شیخوپورہ، ساہیوال سے گلزار بٹ کو فیصل آباد جبکہ اصغر علی کو شیخوپورہ سے گوجرانوالہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :