کھیل
24 اکتوبر ، 2016

نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کا مسلسل فتوحات میں عالمی ریکارڈ

نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کا مسلسل فتوحات میں عالمی ریکارڈ

نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم نے مسلسل اور سب سے زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو رگبی ٹیسٹ میں زیر کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔

یہ بلیک کیپس کی مسلسل 18ویں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ مسلسل 18 فتوحات حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے مسلسل کامیابیوں کا اپنا ہی 47سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ بلیک کیپس نے 1965ءسے 1969ءکے دوران مسلسل 17فتوحات حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

 

مزید خبریں :