دلچسپ و عجیب
21 جون ، 2012

چین، ریکسیو اہلکاروں نے نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

چین، ریکسیو اہلکاروں نے نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

بیجنگ… چین میں ایک نوجوان نے خودکشی کی کوشش کرکے ریکسیو اہلکاروں کو پریشانی میں ڈال دیا لیکن اہلکار کی ایک ہی جمپ نے نوجوان کی اس خواہش پر پانی پھیر دیا۔یہ واقعہ پیش آیا چین کے مشرق میں واقع شہر نینگبو میں ، جہاں ایک نواجوان فلیٹ کی ایک کھڑکی کے چھجے پر چڑھ گیا جس پر اہل علاقہ نے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کی اور ایک اہلکار تو بجلی کے ٹاور پر ہی چڑھ گیااور پھرتی سے جمپ لگا کر نوجوان کو خودکشی کرنے سے روک لیا۔پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :