21 جون ، 2012
راولپنڈی … ایفیڈرین کوٹاکیس میں مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گیے ہیں۔ راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کورٹ کے جج شفقت اللہ خان نے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ واضح رہے کہ اے این ایف کی تفتیشی ٹیم نے ایفیڈرین کوٹاکیس میں عدالت کو وارنٹ جاری کرنیکی استدعا کی تھی۔