30 اکتوبر ، 2016
پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ نوازشریف نے ابھی پرویز رشید کا صدقہ دیا ہے ،انہیں ابھی بڑی قربانی دینی ہے ، قومی رازوں کو افشا کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔
شیخ رشید کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ان کاکہنا ہے کہ نجات کا وقت بہت قریب ہے ،جلدجشن ہو گا ، سیاسی کفن میں سیاسی مردہ دفن ہو گا ،پرویز رشید کا صدقہ ریکٹر اسکیل پر 10 کا جھٹکا ہے ، نوازشریف کو ابھی اورقربانی دینا ہو گی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے حق اور ملک کی خاطر گھروں سے نکلیں اور نااہل ، نکمے ،نکھٹو حکمرانوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں ۔