30 اکتوبر ، 2016
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں فضائی کارروائی کے نتیجے میںطالبان کے 25 جنگجو مارے گئے ۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق فضائی کارروائی ننگر ہار کے شیر زاد ضلع میں کی گئی ، جہاں طالبان کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا،فضائی حملے میں کم از کم 2 درجن طالبان مارے گئے ۔
طالبان کی جانب سے اس حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔