30 اکتوبر ، 2016
ترک حکام نے فتح اللہ گولن سے منسلک ہونے کے شبہے میں 10 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فارغ کردیا۔
ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق فارغ کئے گئے سرکاری ملازمین میں اساتذہ،ہیلتھ ورکرزبھی شامل ہیں ۔
اب تک ناکام بغاوت میں ملوث 37 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ایک لاکھ سرکاری اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کیا جاچکا ہے۔