پاکستان
30 اکتوبر ، 2016

احتجاج عمران کا آئینی حق، سیاست میں تشدد کیخلاف ہیں،گیلانی

احتجاج عمران کا آئینی حق، سیاست میں تشدد کیخلاف ہیں،گیلانی

 

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو ہو رہا ہے ، عدلیہ کے فیصلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے دونوں فریقین عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کریں احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے لیکن ہم سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں ۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بھی نواز شریف نے جلسے ، جلوس اور لانگ مارچ کئے ،ہم نے طاہر القادری کو بھی اسلام آباد میں خوش آمدید کہا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ایسے حالات میں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا بہتر ہے ۔ پرویز رشید کا استعفیٰ لے کر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے، جس میں تمام سیکورٹی ادارے شامل ہیں خبر کے پیچھے کون تھا جلد سامنے آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چودھری نثار سے استعفیٰ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے پر مانگا ہے ، ہم پر ہمیشہ تنقید کی جاتی رہی آج ثابت ہو گیا ہم ملٹری آپریشن کی جو بات کر رہے تھے وہ درست تھی۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت میں باری کی جو بات کرتے ہیں انہیں بتا دوں باری عوام دیتی ہے لیکن کرپٹ سیاست دانوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔

مزید خبریں :