21 جون ، 2012
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرازخان خٹک نے کہا ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کاپیارومحبت،امن وآشتی،بھائی چارے اوریگانگت پرمشتمل حق پرستانہ پیغام ایم کیوایم کی شکل میں کراچی سے خیبرتک پھیل چکاہے24/جون کا ایم کیوایم کاجلسہ عام سازشی عناصرکے تابوت میںآ خری کیل ثابت ہوگاجس میں لاکھوں افرادکی شرکت ثابت کردیگی کہ کراچی میں بسنے والے خیبرپختونخواہ کے غیور، بہادر اور غیرتمندعوام قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں اورملک میں امن وامان چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگراس ملک میں کوئی انقلاب یا تبدیلی لاسکتاہے تووہ صرف اور صرف قائد تحریک الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ ہی ہیں کہ جنکے نظریہ و فکر و فلسفہ کی بنیاد پر ہی غریب و متوسط طبقہ سے وابستہ عوام پاکستان میں تبدیلی کی بنیادبنیں گے۔ انہوں نے خیبرپختونخواہ کے غیور،بہادراورغیرت مندعوام خصوصاًکراچی میں بسنے والے بزرگوں، ماؤں،بہنوں اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 24جون کوجناح گراؤنڈعزیز آبادکراچی میں منعقدجلسہ عام میں بھرپورتعدادشرکت کرکے قائدتحریک الطاف حسین سے والہانہ عقیدت کااظہارکریں اورجلسہ کوتاریخی کامیابی سے ہمکنارکریں۔ان خیالات کااظہار انھوں نے جمعرات کوخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی و مرکزی شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل ،پختون ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹیوں کے انچارجز اسلم آفریدی،شکیل عباسی ،جوائنٹ انچارجزروخ اللہ ،وقاص شاہ اوردیگربھی موجود تھے ۔ گلفراز خان خٹک نے کہاکہ بانی و قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات میں پیارومحبت ، امن وآشتی ، بھائی چارے اور یگانگت کا پیغام شامل ہے اور آج ایم کیوایم کا فلسفہ چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پہنچ چکا ہے ۔ آج ملک جن حالات سے دوچار ہے اس سے عوام بخوبی واقف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بعض قوتیں اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے ایک بارپھر کوشاں ہیں اور ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام کوروکنے کیلئے عوام میں نفرتیں پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں تاہم ایم کیوایم ان سازشی عناصرکیخلاف سیسہ پلائی دیواربنی ہوئی ہے۔یہ تاثرانتہائی غلط ہے کہ ایم کیوایم صرف اردوبولنے والوں کی جماعت ہے،الحمد اللہ ایم کیوایم میں پنجابی، سندھی ، بلوچی ، پشتون ، ہزارہ وال،گلگتی، کشمیری و دیگر کئی زبانیں بولنے والے افراد شامل ہیں۔گلفرازخان خٹک نے کہاکہ وقت تقاضا کررہا ہے کہ ملک کو نفرت وتفریق کی نہیں بلکہ اتحاد، اتفاق و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے لہٰذا ضرور ت اس امر کی ہے کہ لسانیت اور نسل پرستی کے زہر کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کو ہرسطح پر متحد کیاجائے لہٰذاایم کیوایم 24/جون بروزاتوارشام 5 بجے جناح گراؤنڈعزیزآبادکراچی میں خیبر پختونخواہ کی غیور،باشعور، باہمت اورغیرت مندعوام کاایک بڑاجلسہ عام منعقد کرنے جارہی ہے جس کامقصدنفرتوں کے بیج بونے والوں کے خلاف،بھائی کوبھائی سے لڑانے والوں کے خلاف،روشنیوں کے شہرکواندھیروں میں دھکیلنے والوں کے خلاف،معصوم وبے گناہ جانوں کوخون میں نہلانے والوں کے خلاف، غریب محنت کشوں کوبیروزگارکرنے والوں کے خلاف اورملک کے خلاف گھناؤنی سازشیں کرنے والوں کی تابوت میںآ خری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے شہر کراچی کے غیور ، باشعور، باہمت اور غیرت مند خیبر پختوانخواہ کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اتوار 24جون کو جناح گراؤنڈعزیز آباد میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کر کے جلسہ کو کامیاب بنائیں اور الطاف حسین کے مشن و مقصد کو آگے بڑھائیں۔ بعدازاں ایک سوال کے جواب میں رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ امن وامان کے حوالے سے اپنا بھرپورکرداراداکررہی ہے اورانشاء اللہ 24،جون کاجلسہ شہر میں امن کے قیام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔