پاکستان
30 اکتوبر ، 2016

مجھے کس جرم میں بند کیا ہوا ہے؟، عمران خان کا عدلیہ سے سوال

مجھے کس جرم میں بند کیا ہوا ہے؟، عمران خان کا عدلیہ سے سوال

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عدلیہ سےسوال ہے ، میرا کیا جرم ہے کہ مجھے کیوں بند کیا ہواہے؟ کیا نواز شریف اس طرح لوگوں کو روک لیں گے،اس وقت روک بھی لیا تو تاریخ آگے بڑھ جائے گی۔

بنی گالا کے باہر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نہیں جارہا بلکہ خیبرپختونخوا ادھر آرہاہے ،میں ساری زندگی پیچھے نہیں ہٹوں گا، کارکن ہر صورت کل بنی گالا پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری ریاستی مشینری کرپشن چھپانے میں لگی ہے ،جوبھی ہوجائے قوم کرپشن کا حساب لے گی ۔

عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز رشید کا استعفا لیا گیا، اصل کردار کو بھی سامنے لایا جائے کیونکہ سیکورٹی لیکس میں بیانیہ وہی تھا جو مودی کا پاکستان کے خلاف ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پوری سے اسلحہ کی برآمدگی پرکہا کہ پولیس ماسٹر ہے سامان برآمد کرنے کی ۔ ایک وزیر کے ساتھ ایسا برتاؤ کریں گے تو کیا پیغام جائے گا ۔

قبل ازیں عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں کارکنوں کی گرفتاریوں اورآئندہ کےلائحہ عمل پر غورکیا گیا۔

مزید خبریں :