30 اکتوبر ، 2016
سابق وفاقی وزیر مملکت نبیل گبول نے تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا،کہتے ہیں نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہوگا،حکومت اب وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان نے حکمرانوں کے خلاف ایک تحریک چلائی ہے،2 نومبر کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت آیا گیا ہے نواز شریف کو بچا لو یا پاکستان کو بچا لو۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ خونی دھرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔دھرنے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اسلام آباد اور پاکستان بند ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی بھی لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔