30 اکتوبر ، 2016
امریکی صدارتی انتخابات میں آمنے سامنے ہلیری اور ٹرمپ کو روز کسی نئے اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ٹرمپ کےلیے ہر کچھ دن بعد کوئی خاتون دردسربنتی ہیں توہلیری کو ای میل اسکینڈل کا دھڑکا لگارہتا ہے۔
امریکی صدارت کےلیے ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن نےالیکشن سے چند روز قبل ای میلز اسکینڈل کو ہوا دینے پر سخت برہمی کا اظہا رکیا ہے ۔فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہلیری کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سے پیچھے نہیں ہونگے۔
ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ای میل اسکینڈل کو اٹھاتے ہوئے ہلیری کو کرپٹ لیڈر قراردیا۔گولڈن کولوراڈو میں ایک تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ہلیری حلف اٹھانے کے باوجود کانگریس اور ایف بی آئی سے جھوٹ بولتی رہیں۔
دوسری جانب امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں موسیقی کا تڑکا بھی لگتا رہتا ہے ۔ایسی ہی ایک تقریب میں معروف گلوکارہ "جینیفر لوپیز " نے ہلیر ی کو خراج تحسین پیش کیا ۔