21 جون ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی کے مجوزہ ناموں کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیلئے ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ہنگامی اجلاس میں سینیٹر بابر غوری اور دیگر اراکین پارلیمنٹ شریک ہیں جس میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہنگامی مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کرے گی جن سے ایوان صدر کے اجلاس میں صدر کو آگاہ کیا جائے گا۔