کھیل
31 اکتوبر ، 2016

حفیظ بولنگ ٹیسٹ میں ناکام، دورئہ نیوزی لینڈ سے باہر

حفیظ بولنگ ٹیسٹ میں ناکام، دورئہ نیوزی لینڈ سے باہر

 

اوپنر محمد حفیظ ان آئوٹ ہونے کے بعد اب یقینی طور پرنیوزی لینڈ جانے والی فلائٹ مس کر گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی سترہ رکنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں دوروں کیلئے پاکستانی ٹیم کوحتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم انتظامیہ سترہ کھلاڑیوں کو لے جانا چاہتی ہے۔ حفیظ جو پراسرار انداز میں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

وہ فیصلہ کن میٹنگ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی بایو میکنکس لیبارٹری میں محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں حفیظ ناکام رہے جس کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم میں واپس نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل خان کو ٹیسٹ اوپنر کی حیثیت سے گروم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سمیع اسلم اور اظہر علی کے ساتھ شرجیل کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ذوالفقار بابر ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہوگئے تھے لیکن اب مصباح الحق نے کہا کہ مجھے تین اسپنرز چاہئیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت کرنے والے پندرہ کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان سے شرجیل خان اور محمد رضوان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم چار اور پانچ نومبر کی درمیانی شب دبئی سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ منیجر وسیم باری نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کر ل

 

مزید خبریں :