31 اکتوبر ، 2016
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب کے لیے ملک بھر میں پولنگ جاری ہے،کراچی کے رجسٹرڈ 430 اور ملتان کے 213 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
ملتان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی پولنگ کا اغاز کر دیا گیا ہے 213 ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں2 گروپس کے درمیان ون او ون مقابلہ ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق نائیک اور پی ٹی آئی کے رشید اے رضوی صدارتی امیدوار ہیں۔
سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کی طرف سے ملتان ہائی کورٹ بار میں پولینگ بوتھ بنا دیا گیا، جس کے پریزائڈنگ آفیسر صدر ہائی کورٹ بار جمشید حیات ہیں پولنگ کے عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا باقعدہ اعلان 4 نومبر کو کیا جائے گا۔