31 اکتوبر ، 2016
پی ٹی آئی کو شہر کو بند کرنے سے روکنے کے لیے درخواستوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو بیانات پر وضاحت دینے کا حکم دے رکھا ہے۔
سماعت کے موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ میرے دل میں عمران خان کے لیے محبت یا نفرت نہیں ،احترام کا رشتہ ہے، عمران خان عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کہا جا رہا ہے کہ اوئے جسٹس شوکت عزیز، تمہارے آرڈر کیساتھ کیا ہورہا ہے،کیا عمران خان قانون سے بالاتر ہیں۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا کہ میں نے چیمبر میں آپ سے بات کی، عمران خان نے اُسے بھی غلط رنگ دیا، عمران خان نے کہا کہ میری جج سے بات ہو گئی ہے۔