پاکستان
21 جون ، 2012

کوئٹہ:غوث آباد میں مدرسے کے باہر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 14 افراد زخمی

کوئٹہ:غوث آباد میں مدرسے کے باہر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 14 افراد زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں مدرسے کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹاوٴن کے قریب غوث آباد کے علاقے میں مدرسے اور مسجد کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات ملنے تک ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :