21 جون ، 2012
دمشق … شام کی سیکیورٹی فور سز نے آج (جمعرات کو) حمس شہر کے وسطی اضلاع پر بم باری کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بین الاقوا می اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں پر تشدد کاروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ مقامات پر کئی روز سے مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں اور روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی بھی قلت کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔