دنیا
21 جون ، 2012

ڈرون حملوں کی دستاویز کا اجراء، عدالت درخواست رد کرے، امریکی حکومت

ڈرون حملوں کی دستاویز کا اجراء، عدالت درخواست رد کرے، امریکی حکومت

واشنگٹن … امریکی انتظامیہ نے وفاقی عدالت سے اپیل کی ہے کہ ڈرون حملوں سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کی درخواست رد کر دی جائے۔ امریکی اخبار اور سول تنظیموں کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو رد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے ایسی دستاویزات کو جاری نہیں کیا جاسکتا۔ امریکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے متعلق دستاویزات خفیہ نوعیت کی ہیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چاہے سی آئی اے ڈرون حملوں میں ملوث ہو یا اس کاکوئی تعلق نہ ہو، یہ کارروائیاں خفیہ رہیں گی۔ امریکی حکومت کا موٴقف تھا کہ ان خفیہ دستاویزات کو جاری کرنا امریکی حکومت کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کی کوششوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔

مزید خبریں :