21 جون ، 2012
کولمبو … سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم نے 2 فاسٹ بولرز کیساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، محمد سمیع کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ٹور مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کیلئے جس 12 رکنی ٹیم کو منتخب کیا ہے، اس میں 22سال کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر جنید خان کو محمد سمیع پر فوقیت دی گئی ہے، 5 ٹیسٹ میچو ں میں 13 وکٹیں حاصل کر نے والے جنید خان آخری ٹیسٹ ابوظہبی میں 5 ماہ قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلے تھے۔ فائنل الیون میں جگہ بنانے کیلئے 26 ٹیسٹ کھیلنے والے فیصل اقبال اور ایوب ڈوگر میں مقابلہ ہے۔ گال ٹیسٹ کیلئے فائنل الیون ان 12 کھلاڑیوں میں سے منتخب کی جا ئے گی، محمد حفیظ، توفیق عمر، اسد شفیق، اظہر علی، یونس خان، فیصل اقبال، عدنان اکمل، سعید اجمل، عبدالرحمن، عمر گل، جنید خان اور ایوب ڈوگر۔