پاکستان
21 جون ، 2012

اتحادیوں کا اجلاس ختم: راجہ پرویزکے نام کی منظوری دیدی گئی،ذرائع

اتحادیوں کا اجلاس ختم: راجہ پرویزکے نام کی منظوری دیدی گئی،ذرائع

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں ایوان صدر میں ہونے والا اتحادی جماعتوں کا اجلاس جمعرات کو رات گئے ختم ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر زرداری نے اتحادیوں کو راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس نے راجہ پرویز اشرف کے نام کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اتحادی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار دیدیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کل صبح گیارہ بجے وزیراعظم کے نام کا اعلان کریگی اور یہ اعلان وفاقی وزیرسید خورشید شاہ کرینگے۔ادھر صدارتی ترجمان فرحتلله بابر نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ پی پی کل صبح گیارہ بجے وزیراعظم کے نام کا باقاعدہ اعلان کریگی۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے پی پی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پہلے ہی طلب کرلیا گیا ہے اور توقع ہے کہ کل وزیراعظم کا چناؤ کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :