12 جنوری ، 2012
سڈنی…سمندری طوفان پیڈی آسٹریلیا کے ساحل سے مکمل قوت کے ساتھ ٹکرا گیا۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق پیڈی میں120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ طوفان جمعرات کی علی الصبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے معدنی دولت سے مالامال پلسبارہ خطے کے ساحل سے ٹکرایا جہاں سے بڑی تعداد میں آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے خام کوئلے کی کانکنی اور پیداواری صنعت کو بندرگاہ سمیت بند کردیا گیا تھا۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق جب پیڈی اس وسطی اور مشرتی ساحلی خطے سے ٹکرایا اس وقت اس میں130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ طوفان سے خطے میں9.8 انچ بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔