08 نومبر ، 2016
اوسامہ خالد...طب کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی اہم ترین دریافت ’ایکسرے‘ کو منظرِ عام پر آئے120 برس ہو گئے ہیں۔ جس کے موجد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دنیا بھر میں انٹرنیشنل ریڈیالوجی ڈے آج منایا جا رہا ہے۔
جی ہاں جرمنی سے تعلق رکھنے والے ولہیم کانراڈ نامی فزیسٹ نے 8نومبر 1895کو یہ شعائیں دریافت کی تھیں، جس کے بعد ریڈیالوجی کا ایک پورا شعبہ وجود میں آگیا اور آج دنیا کے ہر خطہ میں لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
تمام دنیا کے ریڈیو گرافر ہر سال8 نومبر کو ریڈیالوجی کا عالمی دن مناتے ہیں۔ ریڈیالوجی کو خصوصاً آج کے دور میں بہت سی بیماریوں کی تشخیص کے لئے ایک بڑا اہم اور بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے۔ ؎
اس شعبے میں مزید تحقیق کا عمل جاری ہے اور انسان اپنی ضرورت کے مطابق طب کے سلسلے میں نئی سے نئی ایجادات کر رہا ہے۔