22 جون ، 2012
اسلام آباد…مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ سے دستبراد ہونے کے لئے اپنی پارٹی رہنماوٴں سے مشاورت کروں گا ، وہ اس کے بعد ہی کوئی جواب دے سکیں گے۔اس بات کا اعلان انہوں نے اسلام آباد میں خورشید شاہ اوراتحادی رہنماوٴں کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل حکمران اتحاد کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ خورشید شاہ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن سے وزارت عظمیٰ کے اُمیدوار کی حیثیت کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست کی تھی، ہم پہلے بھی مولانا کے پاس آتے رہے ہیں اور آئندہ بھی آتے رہیں گے، مولانا ہمارا حصہ ہیں اور رہیں گے، مولانا سے مدد مانگنے آئے تھے۔مولانا فضل رحمن نے کہا کہ اگرحکمران اتحاد حتمی اعلان سے پہلے مشورہ کرتے تو اچھا ہوتا تاہم حکومت کے پاس ان کے موقف کو سمجھنے کے لئے اب بھی وقت ہے، ہماری اب بھی اپوزیشن کو متحدہ رکھنے کی خواہش ہے۔اکابرین کے مشورے سے وزارت عظمیٰ سے دستبرداری کا فیصلہ کروں گا۔