کھیل
09 نومبر ، 2016

انگلینڈ اور بھارت کا پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

انگلینڈ اور بھارت کا پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ بدھ سے راج کوٹ میں کھیلا جائے گا۔

19سالہ انگلش بیٹسمین حسیب حمید ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، پاکستانی نژاد نوجوان کو ان کے انداز اور تحمل مزاجی کے سبب لٹل بائیکاٹ کہا جاتا ہے۔ میچ کے حوالے سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ انداز میں آغازکرینگے۔

مہمان ٹیم کو شکست دینے کےلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں مہمان ٹیم کو کو ٹف ٹائم دیں گے۔

 

مزید خبریں :