10 نومبر ، 2016
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے موصل میں جاری جنگ کے تناظر میں عراقی دستوں پر متعدد افراد کو قتل کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق موصل کے قریب ایک گاؤں میں چھ افراد کو بیہمانہ طور پر قتل کیا گیا اور قاتل عراقی پولیس کی یونیفارم میں ملبوس تھے۔ شبہ تھا کہ یہ افراد دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس واقعے کی فوری اور مفصل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب موصل سے عام شہریوں کے انخلاء کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً ساڑھے تین ہزار سے زائد خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔