دنیا
10 نومبر ، 2016

20لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کوامریکا سےنکالیں گے،ٹرمپ

20لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کوامریکا سےنکالیں گے،ٹرمپ

 

امریکی نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران صدارتی کرسی سنبھالنے کے پہلے 100 روز کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس ٘ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 20لاکھ سےزائدغیرقانونی تارکین وطن کوامریکا سےنکالیں گے۔

اکتوبر کے اواخر میں امریکی ریاست پنسیلوینیا کے علاقے گیٹیزز برگ میں صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بننے کے بعد 100 دن کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے دہشت گردی کا شکار ریاستوں سے تارکین وطن کی آمد معطل کر دیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جنوبی سرحد پر میکسیکو کے ساتھ تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے دیوار تعمیر کریں گے جس کی قیمت میکسیکو سے حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کے پروگرام کے لیے مختص بلینز ڈالرز کی ادائیگی روک کر اسے امریکی ماحولیاتی انفرا اسٹرکچر اور پانی پر خرچ کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کےپہلے دن اوباما کے دیئے ہوئے تمام غیر قانونی احکامات کو کینسل کریں گے، نیشنل سیکیورٹی ایکٹ بحال کریں گے اور کانگریس کے ساتھ قانون سازی کر کے ملکر اوباما کیئر پروگرام منسوخ کر دیں گے۔

مزید خبریں :