پاکستان
11 نومبر ، 2016

خورشید شاہ کا گڈانی جہاز آتشزدگی کی تحقیقات کا مطالبہ

خورشید شاہ کا گڈانی جہاز آتشزدگی کی تحقیقات کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر بحری جہاز میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطا لبہ کردیا ہے۔

وزیراعظم کو ایک خط میںاپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا اورمتاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گڈانی حادثے میں 26 مزدور جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوئے ، یہ اپنی نوعیت کا بہت بڑا سانحہ ہے، اس کی مفصل تحقیقات کی جائے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے ریلوے حادثے کے برابر معاوضے کا اعلان کیا جائے،امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اس پر ہمدردانہ غور کر کے معاوضے کا اعلان کریں گے۔

 

 

مزید خبریں :