22 جون ، 2012
شنگھا ئی…این جی ٹی…چین کے شہر شنگھا ئی میں شا دی کے خو اہشمند افراد کے لیے رشتوں کا میلہ سج گیا ہے ۔زندگی کے ساتھی کی تلاش میں ہزاروں نو جوان اس میلے کا رخ کر رہے ہیں جہاں مختلف کا ؤنٹر ز پر نو جوان لڑ کے لڑکیاں اپنے پسند کے رشتے کے لیے معلو ما ت کا تبا دلہ کر رہے ہیں ۔ ا س میلے میں غیر شا دی شدہ افر ادکی تصا ویر اور معلو مات دیواروں پر بھی چسپا ں ہیں جن میں سے جو چہرہ مطلو بہ معیار پر پو را اترے اس سے رابطہ کرکے سہرے کے پھو ل کھلا ئے جا سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ گز شتہ چند سالوں میں چین میں لڑ کیوں کی تعد اد لڑ کو ں کی بہ نسبت بے حد کم ہوگئی ہے جس کے باعث لڑ کو ں کے لیے شا دی کر نا ایک مشکل مسئلہ بنتا جا رہا ہے ۔